یلاپور ،29 / اپریل (ایس او نیوز) آرتی بیل کراس کے پاس ایک پرائیویٹ بس اور انووا کار کے درمیان خطرناک تصادم ہوا ، لیکن خوش قسمتی سے 40 سے زائد مسافر بغیر کسی جانی نقصان کے بال بال بچ گئے ۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ سڑک حادثہ یلاپور سے گوکرن کی طرف جا رہی پرائیویٹ بس اور منگلورو سے ممبئی کی طرف جا رہی انووا کار کے ساتھ پیش آیا ہے ۔ دونوں گاڑیوں کے درمیان ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس الٹ کر نیشنل ہائی وے کے کنارے گر گئی ۔ بس میں سفر کر رہے 40 سے زیادہ مسافروں کو کسی قسم کی گہری چوٹ نہیں آئی ۔ جبکہ کار کے اندر موجود مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ انووا کار ڈرائیور کی غفلت اور بے پروائی کی وجہ سے پیش آیا ۔